اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گلبدین حکمتیار نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار اعتماد کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ علاقے میں تمام فتنوں کی جڑ، غیرملکی افواج کی موجودگي ہے، اور امریکہ سمیت غیرملکی فوجیوں کے پاس، افغانستان سے چلے جانے اور قبضہ ختم کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔
حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار نے کہا کہ افغانستان پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا قبضہ، افغانستان کے عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنا ہے، اور اس نقصان کا ازالہ نہایت ہی دشوار اور سخت ہے۔
حزب اسلامی افغانستان کے رہنما نے کہا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ، غیر ملکی ثالثی کے بغیر، افغان گروہوں کے درمیان، باہمی صلاح مشوروں اور اتحاد کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔
گلبدین حکمتیار نے کہا کہ اگر افغانستان کی حکومت سنجیدہ اور خود مختار طریقے سے ملک کی سیاسی جماعتوں اور گروہوں سے مذاکرات کرے اور امریکی حکام مداخلت نہ کریں تو حزب اسلامی افغانستان مذاکرات کے تیارہے۔
.......
/169